نئی دہلی،4/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے مظفر پور شیلٹر ہوم کیس میں سی بی آئی کو قتل کے تمام پہلو سمیت تفتیش مکمل کرنے کے لئے پیر کو تین ماہ کا وقت دیاہے۔بہار کے مظفر پور میں ایک این جی او کے زیر اہتمام و انتصرام ایک شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے قائم اور تشدد کا معاملہ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کی اطلاع کے بعد سامنے آنے کے بعد شہ سرخیوں میں آیا تھا۔ جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس ایم آر شاہ کے بنچ نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ بچیوں کے ساتھ ہوئے جنسی تشدد اور ان کا ویڈیو بنائے جانے کے معاملے کو بھی تعزیرات ہند کی دفعہ 377 کے تحت جانچ کرے۔ بنچ نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ شیلٹر ہوم کی بچیوں کو نشہ دے کر ان کے جنسی تشدد میں مدد کرنے والے بیرونی لوگوں کے کردار کی بھی جانچ کرے۔ عدالت عظمی نے سی بی آئی کو تین ماہ کے اندر کیس پر رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے۔